Dawakhan Hakim Ajmal Khan

A seminar on the Birth Anniversary of Hakim Ajmal Khan by Bazm-e-Ajmal Pakistan

A seminar conducted at Punjab Council of the Arts on the birthday occasion of Hakim Ajmal Khan by Bazm-e-Ajmal Pakistan in collaboration with Dawakhan Hakim Ajmal Khan (Pvt) Ltd.

یہ سیمینار بزمِ اجمل پاکستان کی جانب سے پنجاب کونسل آف دی آرٹس میں دواخانہ حکیم اجمل خان کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا سیمینار کا موضوع تھا۔۔۔عالمی سطح پر طب یونانی کے فروغ میں حکیم اجمل خان کا کردار۔۔۔۔سیمینار میں ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

عالمی سطح پر طب یونانی کے فروغ کا سہرا حکیم اجمل خان کو ہی جاتا ہے ۔ حکیم محمد اجمل خان کو بلڈ پریشر کی پہلی دواء کی دریافت کا اعزاز حاصل ہے ڈاکٹر سلیم الزمان صدیقی مسیح الملک حکیم محمد اجمل خان کی چلتی پھرتی کتاب تھے۔۔۔۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے طب یونانی کو سستا اور مؤثر طریقِ علاج قرار دیا ہے۔۔۔یہ سب مسیح الملک حکیم محمد اجمل خان کی ان تھک جدوجہد کا ثمر ہے ہر طبیب حکیم اجمل خان کی ہی پیروی کرتا ہے انہوں نے پوری زندگی صحت مند معاشرے کی تشکیل میں گزاری قیامِ پاکستان کے لئے بھی ان کی خدمات اظہر من الشمس ہیں حکیم اجمل خان کو قومی نصاب میں شامل کیا جائے۔بزمِ اجمل افکارِ اجمل کو عام کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے مسیح الملک حکیم محمد اجمل خان سے محبت کرنے والا ہر شخص اس بزم کا حصہ ہے بزمِ اجمل کے تحت عِلم طب کے معیار کو اجاگر کیا جائے گا حکیم اجمل خان نے طب یونانی کی بقاء کے لئے صرف باتیں کرنے کی بجائے عملی کوششیں کیں ان کے مشن کی تکمیل کی خاطر کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار  گوجرانوالے میں ایک سیمینار میں کیا گیا سیمینار کی صدارت حکیم خلیق الرحمٰن نے کی جب کہ حکیم ضیاء اللہ فتح گڑھی مہمان خصوصی تھے۔

حکیم خلیق الرحمٰن نے حیاتِ اجمل پہ تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی حکیم خلیق الرحمٰن نے کہا کہ حکیم اجمل خان کی زندگی رِیاء سے پاک تھی وہ دکھی انسانیت کے مسیحا تھے کیوں کہ اللہ نے ان کو نظر کیمیا عطاء کی تھی
حکیم ضیاء اللہ فتح گڑھی نے کہا کہ آج تعلیماتِ اجمل کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے ہم بزمِ اجمل کو آنے والے طالب علموں کے لئے روشن بنائیں گے ۔۔حکیم صابر علی شاہ نے کہا۔۔۔بجا سہی کہ طب یونانی کے لئے بہت سے زیرک حکماء نے بہت کام کیا ہے لیکن حکیم اجمل خان طب کو بامِ عروج تک لے گئے طبیہ کالج دہلی آج بھی ان لئے صدقہ جاریہ کا کام کر رہا ہے ہمیں حکیم اجمل کے مشن کی تکمیل کی خاطر اکٹھے ہونا ہو گا۔۔۔حکیم قیصر نوید گھمن نے خیالات کا اظہار کرتے ہُوئے کہا کہ حکیم اجمل خان انسانیت کے ساتھ ساتھ عِلم طب کے مسیحا تھے کیوں کہ اللہ نے ان کو نظر کیمیا عطاء کی تھی۔۔۔ منڈی بہاؤدین گجرات کھاریاں ڈنگہ جلالپور جٹاں وزیر آباد گکھڑ منڈی نوشہرہ ورکاں کامونکی قلعہ دیدار سنگھ جلہن حافظ آباد پنڈی بھٹیاں نارووال شکر گڑھ پسرور بڈیانہ ڈسکہ سیالکوٹ سمبڑیال گوجرانوالہ ڈویژن صدر حکیم محمد اظہر مجددی حکیم زاہد حسن ہاشمی وسیم یوسف راہی حکیم ریاض شاہد حکیم ضمیر حیدر حکیم بیدار بخت حکیم محمد منظور حجازی حکیم عبد العظیم اثری حکیم سید عارف رشید گیلانی حکیم فدا بھٹی حکیم شیخ حفیظ  حکیم محمد شعیب حکیم اکرام ہاشمی  حکیم شوکت علی کڑیانوالہ  حکیم عرفان منور سلطان طبیہ کالج کےچیئرمین ڈاکٹر شوکت علی چوہدری،حکیم طیب بشیر چودھری حکیم شوکت علی کڑیانوالہ خطاب حکیم اظہر مجددی ،حکیم محمد جمیل عاصی ،حکیم قیصر گھمن، حکیم رتن لال واجد حکیم عمران سرور ہاشمی معروف شاعرہ  محترمہ فرحانہ عنبر ۔۔ حکیم عبد العظیم اثری شامل ہیں۔

    Leave a Comment

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    Scroll to Top